بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کراچی ایئرپورٹ پر منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام، لاکھوں کی غیر ملکی کرنسی برآمد

ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (ASF) نے کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک مسافر کے سامان سےبھاری مقدار میں غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی، جس کی مالیت83 لاکھ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، اے ایس ایف اہلکاروں نے مسافر کےہینڈ کیری بیگز کو مشکوک سمجھ کر اسکریننگ کی۔ تلاشی کے دوران مختلف ممالک کی کرنسی — جن میں امریکی ڈالر، سعودی ریال، اور ملائیشین رنگٹ شامل تھے — برآمد کی گئی۔ حکام نے اس کارروائی کو ممکنہ منی لانڈرنگ کی کوشش قرار دیا ہے۔
ابتدائی تفتیش کے بعدملزم اور برآمد شدہ رقم کو پاکستان کسٹمز کے حوالے کر دیا گیا ہے، جہاں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی نظام کو مزید سخت کر دیا گیا ہے تاکہ غیر قانونی کرنسی اسمگلنگ یا دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کا بروقت سدباب کیا جا سکے۔