اسلام آباد(نیوز ڈیسک)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے خاتون اول بشریٰ بی بی پر سنگین الزامات لگادیئے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے الزام عائد کیا کہ ادارے بشریٰ بی بی کی کرپشن کی بات کرتے ہیں ، پنجاب میں کوئی بھی پوسٹنگ خاتون اول کو پیسے دیئے بغیر نہیں ہو سکتی ۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اب گالی دینےوالوں کی کرسی نہیں بچے گی ۔ بھٹو خاندان نے پاکستان کیلئے بڑی قربانیاں دی ہیں ۔ بلاول بھٹو نے عمران خان کا نام لیے بغیر کہا کہ آپ ہوتے کون ہیں فضل الرحمان کو گالی دینےوالی ، آپ نے ہمیں دھمکی دی ۔ اب آپ ان کے نتائج بھگتیں گے۔









