بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پولینڈ کےنائب وزیراعظم و وزیرخارجہ 2روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد ( نیوزڈیسک) پولینڈ کےنائب وزیراعظم و وزیرخارجہ رادؤسواف سکورسکی 2روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔

پولش نائب وزیراعظم رادؤسواف کی2روزہ دورے پر پاکستان آمد پر ایڈیشنل فارن سیکرٹری خالد جمالی نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔

پولینڈ کے نائب وزیراعظم اپنے دو روزہ دورہ کے دوران پاکستان میں اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے، ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بھی بات چیت ہوگی۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پولش وزیر خارجہ یہ 2 روزہ دورہ وزیرخارجہ اسحاق ڈرا کی دعوت پر کر رہے ہیں۔