معروف ٹک ٹاک اسٹار ڈولی سعید نے پلاسٹک اور میک اپ سرجری کے حوالے سے بات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کل نوجوان لڑکیاں بھی مختلف میک اپ اور بیوٹی پروسیجرز کرواتی ہیں اور وہ خود بھی کچھ تبدیلیاں کروا چکی ہیں۔
ڈولی نےایک نجی چینل کے پروگرام میں بتایا کہ ان کا اصل نام نوشین سعید ہے اور والدہ انہیں پیار سے ڈولی کہتی تھیں۔ ٹک ٹاک پر اسی نام سے وہ مشہور ہوئیں۔
وہ پہلے بھی بیوٹی سیلون چلا رہی تھیں اور فیشن شوز کا اہتمام کرتی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلسل سوشل میڈیا پر سرگرم رہنے سے کوئی نہ کوئی مواد وائرل ہو جاتا ہے، اور ان کے ساتھ بھی ایسا ہوا۔
پلاسٹک سرجری کے سوال پر ڈولی نے اعتراف کیا کہ انہوں نے ناک کی سرجری کروا رکھی ہے اور کچھ اور پروسیجرز بھی کرائے ہیں، مگر انہوں نے واضح نہیں کیا کہ دوسرے جسمانی حصوں کی سرجری بھی ہوئی ہے یا نہیں۔
ڈولی کے مطابق، خوبصورتی بڑھانے کے لیے یہ چیزیں اب عام ہو چکی ہیں اور وہ جہاں جاتی ہیں، خواتین ان سے بھی خوبصورتی کے حوالے سے مشورہ لیتی ہیں۔
ٹک ٹاکر ڈولی سعید نے پلاسٹک سرجری پر خاموشی توڑ دی
