اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے مولانا فضل الرحمان کے خلاف انتہائی غلط زبان استعمال کی، آپ کون ہوتے ہو کہ مولانا فضل الرحمٰن کو گالی دو،
ان کے خلاف گھٹیا زبان استعمال کرو، گالی دینا ہمیں بھی آتی ہے۔ہمارے ان کے ساتھ قائد عوام کے وقت سےسیاسی اختلافات ہیں لیکن میں نے انہیں کبھی گالی نہیں دی۔آپ کومعلوم ہے کہ مولانامودودی کون ہے۔
آپ کواحساس ہے کہ جمعیت علمائے اسلام کی تاریخ کیاہے۔صحافی کے یاددلانے پربلاول نے کہاکہ سوری’’مفتی محمود‘‘مجھ سے غلطی ہوگئی ،ہماری زبان بھی پھسل سکتی ہے۔یہ صرف وزیراعظم کاحق نہیں ہے۔اس کواندازہ نہیں ہے کہ مفتی محمود کون ہے۔









