بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

امریکا میں حکومتی شٹ ڈاؤن، فوجیوں کی تنخواہیں امدادی فنڈ سے ادا کرنے کا فیصلہ

امریکی حکومت نے شٹ ڈاؤن کے باعث فوجی اہلکاروں کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے امدادی رقم استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس میں ایک تقریب کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا کہ ان کے ایک قریبی دوست نے130 ملین ڈالر کی خطیر رقم فوجی اہلکاروں کی تنخواہوں کے لیے فراہم کی ہے۔
رپورٹس کے مطابق ری پبلکن اورڈیموکریٹ ارکان کے درمیان نئے مالیاتی بجٹ پر اختلافات برقرار ہیں، جس کے باعث امریکی حکومت یکم اکتوبر سے شٹ ڈاؤن کا شکار ہے۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس صورتحال کے نتیجے میں ہزاروں وفاقی ملازمین اور فوجی اہلکاروں کی تنخواہوں میں تاخیر ہو رہی ہے، جبکہ کئی سرکاری ادارے جزوی طور پر بند ہو چکے ہیں۔
تجزیہ کاروں کے مطابق اگر سیاسی جماعتوں کے درمیان بجٹ پر جلد اتفاق نہ ہوا تو شٹ ڈاؤن کے اثرات امریکی معیشت اور قومی سلامتی پر مزید گہرے ہو سکتے ہیں۔