بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایشین یوتھ گیمز: پاکستان کی مینز والی بال ٹیم نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

پاکستان کی قومی مینز والی بال ٹیم نے سعودی عرب کو دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد1-3 سے شکست دے کر تیسرے ایشین یوتھ گیمز کے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔
بحرین سے موصولہ اطلاعات کے مطابق، 18 سال بعد ہونے والے گیمز میں پاکستان نے گروپ ای کے دوسرے میچ میں سعودی عرب کو ہرا کرگروپ چیمپئن کے طور پر کوارٹر فائنل میں جگہ حاصل کی۔ چوتھے سیٹ میں مقابلہ انتہائی سنسنی خیز رہا اور اس وقت اسکور 24-24 تھا، جس کے بعد نیٹ فالٹ کے فیصلے کے بعد پاکستان نے فتح حاصل کی۔
سیمی فائنل میں رسائی کے لیے پاکستان اتوار کو پول ایف کی نمبر 4 ٹیم سے مقابلہ کرے گا۔ پاکستان نے اپنے ابتدائی گروپ میچ میں ازبکستان کو باآسانی 0-3 سے شکست دی تھی۔
ایشین یوتھ گیمز میں اس بار45 ممالک کے تقریباً 4 ہزار کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں، جو26 کھیلوں کے 259 ایونٹس میں اپنی مہارتیں دکھا رہے ہیں۔ یاد رہے کہ 2013 میں چین میں دوسرے ایشین یوتھ گیمز ہوئے تھے، 2017 میں سری لنکا کے کولمبو میں گیمز کی میزبانی واپس لے لی گئی تھی، جبکہ 2019 میں کوویڈ-19 کی وجہ سے گیمز دوبارہ ملتوی ہوئے تھے۔
اس بار کے گیمز31 اکتوبر تک جاری رہیں گے۔