پولینڈ کے نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ رادوسواف شِکورسکی کی صدر آصف علی زرداری سے ایوانِ صدر میں ملاقات صدرِ مملکت نے پولینڈ کے ساتھ دیرینہ تعلقات کو باہمی احترام اور تعاون پر مبنی قرار دیاصدر آصف علی زرداری نے دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، معاشی اور ثقافتی روابط مزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیاپولینڈ کے سفیر میچی شِکورسکی اور وزارتِ داخلہ و انتظامیہ کے انڈر سیکرٹری میچی دُشچِک بھی وفد میں شامل تھےپاکستان اور پولینڈ کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافے کے وسیع امکانات موجود ہیں: صدر آصف علی زرداریصدر آصف علی زرداری نے پولش کمپنیوں کو خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کی دعوت دی صدرِ مملکت نے خطے میں امن، استحکام اور معاشی رابطوں کے فروغ میں پاکستان کے کردار کو اُجاگر کیادونوں جانب نے تعلیم، دفاع اور عوامی تبادلے کے فروغ پر بھی تبادلۂ خیال کیاصدر آصف علی زرداری نے یورپی یونین میں پاکستان کی حمایت پر پولینڈ کا شکریہ ادا کیاپاکستان اور پولینڈ کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق سینیٹر شیری رحمٰن، سینیٹر سلیم مانڈوی والا، نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور سیکرٹری خارجہ بھی ملاقات میں موجود تھے۔
پاکستان پولینڈ کے ساتھ سیاسی و معاشی تعلقات مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے: صدر آصف علی زرداری








