بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کرونا وباء کی نئی لہر کے حوالے سے مفادِ عامہ کے پیغامات

اسلام آباد(ہیلتھ ڈیسک) کورونا کی نئی وباء کے حوالے سے متعلقہ اداروں نے مفاد عامہ کے پیغامات جاری کئے ہیںجن میں کہا گیا ہے کہ کرونا وباء کی ممکنہ نئی لہر سے نمٹنے کیلئے ہم سب کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا،تمام پاکستانی احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل پیرا ہوں،ہر شہری ماسک کا استعمال لازمی بنائے،ہر شہری سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کو یقینی بنائے،شہری بلا ضرورت ہجوم والی جگہوں پر جانے سے احتراز برتیں،کرونا وباء کی ممکنہ نئی لہر سے نمٹنے کیلئے ہم سب کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا،تمام پاکستانی احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل پیرا ہوں۔ہر شہری سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کو یقینی بنائے، شہری بلا ضرورت ہجوم والی جگہوں پر جانے سے احتراز برتیں۔جن لوگوں نے ویکسین کی پہلی یا بوسٹر ڈوز نہیں لگوائی، وہ قریبی ویکسینیشن سنٹر پر جاکر اپنی ویکسینیشن کروائیں۔ہر شہری اپنے خاندان اور دوست احباب کو بھی اس بات پر قائل کرے کہ وہ ویکسنیشن کروا کر اپنے اور دیگر افراد کو وباء سے محفوظ بنانے کو یقینی بنائے۔ہم سب اپنی انفرادی اور اجتماعی ذمہ داری کا احساس کرینگے تو تب ہی کرونا کی وباء سے بہترین طریقے سے نبرد آزما ہونے میں کامیاب ہوسکیں گے۔