بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

”آپ کے وکیل نے کہاہے کہ ہمیں حمزہ شہباز نگران وزیراعلیٰ منظور ہے “سپریم کورٹ رجسٹری آمد پر صحافی کے سوال پر پرویز الہیٰ نے کیا جواب دیا ؟

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) سپریم کورٹ کے حکم پر وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازشریف اور سپیکر اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ لاہور رجسٹری میں پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے میڈیا سے مختصر گفتگو بھی کی ۔

تفصیلات کے مطابق چوہدری پرویز الہیٰ نے سپریم کورٹ رجسٹری میں داخل ہونے کے بعد صحافیوں سے مختصر گفتگو بھی کی ، انہوں نے کہا کہ ہم عدالت آئے ہیں ، ہمیں عدالتوں پر اعتماد ہے ۔ پرویز الہیٰ سے صحافی نے سوال کیا کہ آپ کے وکیل نے کہاہے کہ ہمیں نگران وزیراعلیٰ حمزہ شہباز منظور ہیں اس پر آپ کیا کہتے ہیں ؟ چوہدری پرویز الہیٰ نے سوال سنا اور نظر انداز کرتے ہوئے آگے بڑھ گئے ۔

دوسری جانب حمزہ شہبازشریف نے سپریم کورٹ رجسٹری میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معاملہ ابھی عدالت میں ہے دیکھتے ہیں کیا ہوتاہے ، میرے پاس گنتی پوری ہے اور جہاں سے آ رہاہوں گنتی پوری ہی کر کے آ رہاہوں ۔