بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آئی سی سی کو ورلڈ کپ کے لیے اچھے وینیوز کا انتخاب کرنا چاہیے، فاطمہ ثناء

قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کو ورلڈ کپ کے لیے اچھے وینیوز کا انتخاب کرنا چاہیے تاکہ کھلاڑیوں کو بہترین مواقع ملیں۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کولمبو میں شیڈول میچ بھی بارش کی نظر آ گیا، جس کے بعد پاکستان کا ورلڈ کپ میں سفر بغیر کسی جیت کے ختم ہو گیا۔
فاطمہ ثناء نے آئی سی سی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ “ہم ورلڈ کپ کے لیے چار سال انتظار کرتے ہیں، لیکن اس کے لیے اچھے وینیوز کا انتخاب کرنا بہت ضروری ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے حالیہ عرصے میں زیادہ کرکٹ نہیں کھیلا، جس کے باعث ٹیم کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
یاد رہے کہ پاکستان ٹیم کے ورلڈ کپ کے سات میچز میں سے تین بارش کی وجہ سے منسوخ ہوئے، جبکہ باقی چار میچز میں ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔