وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے کہا ہے کہ امریکا ایک نئی جنگ کی راہ ہموار کرنے کی کوشش کر رہا ہے، لیکن وینزویلا اس کی اجازت نہیں دے گا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مادورو نے یہ بیان امریکا کی جانب سے طیارہ بردار بحری جہاز کو کیریبین بھیجنے کے بعد دیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگرچہ امریکا کشیدگی پیدا کرنا چاہتا ہے، وینزویلا کسی بھی جنگ کو ہونے نہیں دے گا۔
دوسری جانب کولمبین صدر گستاوو پیٹرو نے امریکی پابندیوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکا نے منشیات کی غیر قانونی سرگرمیوں کے الزام میں ان پر پابندیاں عائد کی ہیں، لیکن وہ کبھی بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے اور نہ ہی گھٹنے ٹیکیں گے۔
واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے صدر پیٹرو کے اثاثے منجمد کر دیے گئے ہیں اور امریکی شہریوں کو ان کے ساتھ کسی بھی مالی لین دین سے روک دیا گیا ہے۔









