بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حکومت سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے مؤثراقدامات کر رہی ہے،عطا تارڑ

علی پور چٹھہ: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے مؤثر اور فوری اقدامات کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں نقصانات کا تخمینہ لگانے کا عمل تیزی سے جاری ہے تاکہ متاثرہ خاندانوں کو جلد از جلد معاوضہ اور امداد فراہم کی جا سکے۔

عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کا کیس ہے، اور اس کا جواب ریاستِ مدینہ کے نعرے نہیں ہو سکتے۔ “سوال یہ ہے کہ ملک ریاض کو اتنی بڑی رعایت کیوں دی گئی، یہ قوم کا پیسہ تھا،” انہوں نے کہا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ تصویروں کی صفائی کرنا یا جیل کے باہر سڑکوں پر بیٹھنا کسی وزیر اعلیٰ کے منصب کے شایانِ شان نہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے خلاف اہم شواہد وفاقی کابینہ کو بھیجے گئے ہیں۔

عطا تارڑ کے مطابق، “ٹی ایل پی کے خلاف دہشت پھیلانے کے کافی شواہد پنجاب حکومت نے فراہم کیے ہیں۔ مریدکے میں شہید ایس ایچ او کو 21 گولیاں ماری گئیں، جو اس شدت پسندی کا ثبوت ہے۔”