بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کراچی: رخصتی سے قبل جنازہ، ٹک ٹاک نے نئی نویلی دلہن کی جان لے لی

کراچی(ویب ڈیسک) ٹک ٹاک کے بخار نے ایک اور جان لے لی جبکہ کراچی کے علاقے گلستان جوہر پہلوان گوٹھ میں فائرنگ سے زخمی ہونے والی نوبیاہتا دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق گلستان جوہرکے علاقے پہلوان گوٹھ پاکستان اسٹورکے قریب جمعہ کو گھر میں فائرنگ سے زخمی ہونے والی 22 سالہ فرزانہ ہفتے کو جناح ہسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی۔

مقتولہ کی لاش پولیس کارروائی کے بعد جناح اسپتال سے چھیپا سردخانے منتقل کی گئی، ایس ایچ او گلستان جوہر انسپکٹر کاشف ربانی نے بتایا کہ مقتولہ کے شوہر غلام مصطفیٰ کو اپنی اہلیہ کے قتل کے الزام میں گرفتار کے ملزم کے قبضے سے ( آلہ قتل ) نائن ایم ایم پستول برآمد کر لیا گیا۔

ملزم سے ملنے والا پستول بغیر لائسنس یافتہ جو ملزم کشمور سے خرید کر لایا تھا ، ملزم کا فرزانہ سے رواں سال ستمبر میں نکاح ہوا تھا، رخصتی ہونے والی تھی ، ملزم رنگ سازی کا کام کرتا ہے۔

فرازانہ چند روز قبل اپنی والدہ اور بہن کے ہمراہ اپنے آبائی علاقے کندھ کوٹ سے کراچی گھومنے آئی تھی، والدہ دو روز قبل واپس کندھ کوٹ گئی تھی کیونکہ اسے پینشن لینی تھی۔

فرزانہ ٹک ٹاکر تھی، جمعہ کو فرازنہ اپنے شوہر کے ساتھ ٹک ٹاک بنا رہی تھی، شوہر کے ہاتھ میں پستول تھا، فرزانہ نے اپنے شوہر سے پوچھا کہ اس میں گولی تو نہیں ہے جس پر شوہر نے بتایا کہ نہیں گولی نہیں ہے۔

فرزانہ نے پستول کی نالی اپنی کنپٹی پر رکھ کو ٹک ٹاک بنانا شروع کیا ور کہا کہ تم ٹریگر دبا دینا، شوہر نے جیسے ہی پستول کا ٹریگر دبایا تو اس میں سے گولی نکلی اور فرزانہ کے سر میں آر پار ہوگئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع مقتولہ کی والدہ کو کر دی گئی ہے وہ کراچی کے لیے روانہ ہوگئی ہے ، مقتولہ کی والدہ کے آنے کے بعد واقعے کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔