وزیراعلی سہیل آفریدی نے خیبر پختونخوا اسمبلی میں امن جرگہ بلانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں سابق وزرائے اعلیٰ، گورنرز، علما، مشران، سول سوسائٹی، وکلا اور اہم شخصیات کو مدعو کیا جائے گا۔
ڈان نیوز کے مطابق وزیرِ اعلیٰ ہاؤس پشاور میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی سینئر قیادت کا اہم اجلاس ہوا جس میں چیئرمین بیرسٹرگوہر، وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی، جنید اکبر، اسد قیصر و دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔
اجلاس میں صوبے کی امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا اور ہنگو بم دھماکے کے واقعے پر اظہارِ افسوس اور شہید پولیس اہلکاروں کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی گئی، اجلاس کے شرکا نے پولیس کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
وزیرِ اعلیٰ ہاؤس پشاور میں پاکستان تحریکِ انصاف کی سینئر قیادت کا اہم اجلاس
اجلاس میں صوبے کی امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی غور
حالیہ ہنگو بم دھماکے کے واقعے پر شرکاء کا اظہارِ افسوس اور شہید پولیس اہلکاروں کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا،
اجلاس میں خیبر پختونخوا اسمبلی میں امن… pic.twitter.com/2we5PTi9AL
— PTI (@PTIofficial) October 25, 2025
اجلاس کے دوران وزیراعلی سہیل آفریدی نے خیبر پختونخوا اسمبلی میں امن جرگہ بلانے کا فیصلہ کیا جس میں سابق وزرائے اعلیٰ،گورنرز، علما، مشران، سول سوسائٹی، وکلا اور اہم شخصیات کو مدعو کیا جائے گا۔
امن جرگے کامقصد دہشت گردی کے خاتمے اور پائیدار امن کے لیے متفقہ حکمتِ عملی کی تشکیل ہے۔
وزیراعلی سہیل آفریدی نے کہا کہ صوبائی حکومت پولیس فورس کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، پولیس کو جدید آلات، تربیت اور وسائل کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔









