بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان اوربنگلہ دیش کا دفاعی اورسکیورٹی تعاون مضبوط بنانے پراتفاق

پاکستان اور بنگلہ دیش نے دوطرفہ دفاعی اورسکیورٹی تعاون مستحکم کرنے کی اہمیت کو تسلیم کیا ہے۔

اِس بات کا اعتراف ڈھاکہ میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر محمد یونس اور عسکری قیادت سے الگ الگ ملاقاتوں میں کیا گیا۔

فریقین نے موجودہ عالمی اور علاقائی صورتحال اورسکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پاکستان کی جانب سے بنگلہ دیش کے ساتھ دیرینہ برادرانہ تعلقات کو پھر سراہا اور مساوی خود مختاری اور باہمی احترام پر مبنی اِن تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے مشترکہ عزم کو اجاگر کیا۔

فریقین نے دفاعی اور سکیورٹی اشتراکِ عمل بہتر بنانے کی خواہش ظاہرکرتے ہوئے دونوں ملکوں کی افواج کے درمیان تعاون کو وسعت دینے اور متعلقہ اقدامات کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے سلہٹ میں سکول آف انفینٹری اینڈ TACTICS کا بھی دورہ کیا اور فیکلٹی اور طلبہ سے گفتگو کی۔

بنگلہ دیش کی سول ملٹری قیادت نے پاکستان کی مسلح افواج کے پیشہ ورانہ معیار اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ان کی کامیابیوں اور دی گئی قربانیوں کو سراہا۔