بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بلوچستان: بھاگ ناڑی میں مسلح افراد کا تھانے پر حملہ، انسپکٹر شہید، دیگر اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا

بلوچستان کے شہر بھاگ ناڑی میں مسلح افراد نے لیویز تھانے پر حملہ کر کے اُسے آگ لگا دی ہے جبکہ تھانے میں موجود اہلکاروں کو بھی یرغمال بنا لیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ضلعی انتظامیہ کے ذرائع نے بتایا کہ مسلح افراد کے تھانے پر حملے کے دوران اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا، جس کے نتیجے میں انسپکٹر لطف علی کھوسہ شہید ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے قریب ہی قائم بینک میں بھی توڑ پھوڑ کی اور شہر میں گشت کیا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ مسلح افراد کی شہر میں موجودگی کے بعد سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔