ہانگ کانگ(شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر) کے نئے چیف ایگزیکٹو جان لی سے ملاقات کی، صدر شی نے چیف ایگزیکٹو کے لیے اپنی مکمل حمایت اور ہانگ کانگ کے مستقبل کے حوالے سے اعتماد کا اظہار کیا۔صدرشی نے جمعہ کی صبح حلف اٹھانے والے چیف ایگزیکٹو سے ہانگ کانگ میں ہونے والی ملاقات کے دوران کہا کہ مرکزی حکام قانون پر مبنی حکمرانی میں لی اور ایچ کے ایس اے آر کی چھٹی مدت کی حکومت کی مکمل حمایت کریں گے۔صدرشی جن پھنگ نے کہاکہ ہمیں آپ پر اور ایچ کے ایس اے آر کی نئی حکومت پر مکمل اعتماد ہے اور ہم ہانگ کانگ کے مستقبل کے حوالے سے مکمل پرامید ہیں۔چینی صدر نے اس امید کا اظہارکیا کہ لی چیف ایگزیکٹو کے طور پر اپنی آئینی ذمہ داریوں کو پوری ایمانداری سے نبھائیں گے اور ایچ کے ایس اے آر حکومت کے ’’ایک ملک، دو نظام ‘‘کے اصول اور ایچ کے ایس اے آر کے بنیادی قانون کے مکمل اور دیانتدارانہ نفاذ میں رہنمائی کریں گے۔صدرشی جن پھنگ نے لی پر زوردیا کہ وہ ہانگ کانگ کی خوشحالی کو فروغ دینے اور ہانگ کانگ میں ’’ ایک ملک، دو نظام ‘‘ کے نئے باب تحریر کرنے کے لیے زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو متحد کریں۔صدرشی اور مرکزی حکومت کے اعتماد پر اظہار تشکر کرتے ہوئے لی نے گورننس کو بہتر بنانے اور ہانگ کانگ کی ترقی میں نئی پیشرفت کی جانب ایچ کے ایس اے آر حکومت کی رہنمائی کرنے کا عہد کیا۔لی کے ہمراہ، صدر شی نے ایچ کے ایس اے آر کے انتظامی، قانون ساز اور عدالتی اداروں کے سینئر عہدیداروں سے بھی ملاقات کی۔









