نیروبی(انٹرنیشنل ڈیسک) کینیا میں ایک چھوٹا طیارے گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق کینیا سول ایوی ایشن اتھارٹی کا بتانا ہے کہ کینیا کے علاقے کوالے میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوا جس میں 12 افراد سوار تھے۔
رپورٹ کے مطابق کوالے کاؤنٹی کے کمشنر نے میڈیا کو بتایا کہ تمام مسافر غیر ملکی سیاح تھے اور تاہم اس بات کی تحقیقات جاری ہے کہ ان کا تعلق کن ممالک سے تھا۔
حکام کا بتانا ہے کہ طیارہ ٹیک آف کے چند منٹ بعد گر کر تباہ ہو گیا جس کے بعد طیارے میں آگ لگ گئی اور اب حادثے کے مقام پر ہر طرف طیارے کا ملبہ بکھرا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ریسکیو حکام حادثے کے مقام پر پہنچ گئے تاہم کسی بھی فرد کا زندہ بچنا مشکل ہے۔









