بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سعودی عرب میں دنیا کا پہلا ’اسکائی اسٹیڈیم‘ تعمیر کرنے کا اعلان

سعودی عرب نے ایک حیرت انگیز اور جدید منصوبے کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت دنیا کا پہلا ’اسکائی اسٹیڈیم‘ تعمیر کیا جائے گا۔ اس انوکھے اسٹیڈیم کو نیوم (NEOM) کا نام دیا گیا ہے اور یہ زمین سے تقریباً 350 میٹر (1150 فٹ) کی بلندی پرہوا میں معلق ہوگا۔
عالمی خبررساں اداروں کے مطابق اس منفرد اسٹیڈیم کا افتتاح 2032 میں متوقع ہے، اور یہاںفیفا ورلڈکپ 2034 کے کچھ میچز کرانے کا بھی امکان ہے۔
نیوم اسکائی اسٹیڈیم میں 46 ہزار شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی اور اسے مکمل طور پر قابلِ تجدید توانائی (شمسی، ہوا اور پانی سے حاصل ہونے والی بجلی) سے چلانے کے لیے ڈیزائن کیا جا رہا ہے۔
سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوم اسٹیڈیم صرف ایک کھیلوں کا مقام نہیں ہوگا، بلکہ اسے ایک ثقافتی، تفریحی اور سماجی مرکز کے طور پر بھی تیار کیا جا رہا ہے۔ یہاں مردوں اور خواتین کے پیشہ ور فٹبال کلبز موجود ہوں گے، جبکہ سال بھر بین الاقوامی ایونٹس اور تقریبات کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔
یہ منصوبہ سعودی عرب کے وژن 2030 کا حصہ ہے، جس کا مقصد ملک کو ٹیکنالوجی، کھیل اور سیاحت کے عالمی مراکز میں تبدیل کرنا ہے۔