بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

راجن پور میں کچے کے علاقے سے 5 مغوی بازیاب، پولیس اور ڈاکوؤں میں فائرنگ کا تبادلہ

راجن پور میں پنجاب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کچے کے علاقے سے 5 مغویوں کو بحفاظت بازیاب کرا لیا۔
پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق واقعہ سرکل بنگلہ اچھا میں پیش آیا، جہاں ڈاکوؤں نے پانچ مقامی افراد کو اغوا کیا اور انہیں اپنی کمین گاہ کی جانب لے جانے کی کوشش کر رہے تھے۔
اطلاع ملنے پر راجن پور پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈاکوؤں کا تعاقب کیا اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ اس دوران پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
ترجمان نے بتایا کہ ڈاکو گنے کی فصل میں پناہ لیے ہوئے تھے، جس کے باعث کارروائی میں مشکلات پیش آئیں۔ تاہم پولیس نے موقع پر موجود 7 سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ڈاکو گنے کے کھیتوں کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، تاہم ان کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔