بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بیرسٹر گوہر: کور کمانڈر سے ملاقات کے سوال کا جواب میرے پاس نہیں، وزیراعلیٰ سے کریں

چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نامزد کرنا پارٹی کا حق ہے اور مولانا فضل الرحمان کسی پیشکش کو قبول نہیں کریں گے۔
عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے کے حوالے سے بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے واضح عدالتی احکامات ہیں، مگر ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی رہنما اور وکلاء کے لیے ملاقاتیں معمول کے مطابق ہونی چاہئیں، کیونکہ یہ قانونی اور انتظامی ضروریات کا حصہ ہیں۔
کور کمانڈر اور وزیر اعلیٰ کے ساتھ ملاقات کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا:
کور کمانڈر کی ملاقات کے بارے میں سہیل آفریدی سے پوچھیں، میرے علم میں نہیں کہ وزیر اعلیٰ اور کور کمانڈر کی ملاقات ہوئی یا نہیں۔”
خیبرپختونخوا میں کابینہ کی تشکیل پر بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کابینہ کا حجم اور وقت وزیراعلیٰ کے صوابدیدی اختیار میں ہے، اور پارٹی کے تمام فیصلے بانی پی ٹی آئی کی ہدایات کے مطابق ہوتے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ بعض اوقات کابینہ کی تشکیل میں تاخیر معمول کی بات ہے، مثال کے طور پر پی ڈی ایم کی حکومت کو کابینہ بنانے میں دو ہفتے لگے۔
آزاد کشمیر کی حکومت کی تبدیلی پر انہوں نے کہا کہ موجودہ وزیراعظم ہمارے امیدوار تھے، مگر پارٹی سے نکال دیے گئے۔
بیرسٹر گوہر نے واضح کیا کہ اپوزیشن لیڈر کے انتخاب میں مولانا فضل الرحمان کسی پیشکش کو قبول نہیں کریں گے اور اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نامزد کرنے کا حق صرف پی ٹی آئی کا ہے۔