بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جنرل ساحر شمشاد کی بنگلادیش کے آرمی چیف سے اہم ملاقات

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ڈھاکا میں بنگلادیش کے آرمی چیف جنرل وقار الزمان سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر بات چیت کی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، جنرل شمشاد بنگلادیش کے دورے پر ہیں اور ملاقات آرمی ہیڈ کوارٹرز، ڈھاکہ میں ہوئی۔
اس موقع پر دفاعی تعاون کے مختلف پہلوؤں، مشترکہ تربیتی مشقوں، اور انسداد دہشت گردی کے تجربات کے تبادلے پر زور دیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے عالمی اور علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان باہمی تعاون کو مضبوط بنانا ضروری ہے، اور ملاقات میں یہ بھی نوٹ کیا گیا کہ موجودہ دور میں جعلی اطلاعات اور پروپیگنڈے کے پھیلاؤ کی کوششیں ہو رہی ہیں، جس کا مقابلہ مشترکہ کوششوں کے ذریعے کیا جانا چاہیے۔
جنرل شمشاد اور بنگلادیشی قیادت نے اس بات پر اتفاق کیا کہ وفود کے تبادلے اور معلومات کے شفاف اشتراک سے دونوں طرف کے دفاعی تعلقات کو مزید فروغ دیا جا سکتا ہے۔