ریاض(نیوز ڈیسک) نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ملاقات ہوئی۔
نائب وزیراعظم اور سعودی وزیر خارجہ کے درمیان پاک سعودی تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں رہنماؤں نے غزہ کی صورتحال پر بھی گفتگو کی، خطے سمیت بین الاقوامی پیشرفت پر بات چیت کی گئی، اقوام متحدہ سمیت کثیرالجہتی فورمز پر تعاون کیلئے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا گیا، پاک سعودی کثیر الجہتی شراکت داری کو مزید گہرا کرنے پر اتفاق ہوا۔
واضح رہے کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ترک ہم منصب میں ٹیلیفونک رابطہ بھی ہوا تھا، غزہ کی بدلتی ہوئی صورتحال پر بات چیت کی گئی تھی، فلسطین میں دیرپا امن کے حصول کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترک وزیر خارجہ نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو آئندہ ہفتے ہونے والے اجلاس کیلئے مدعو کیا۔









