بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایران کی پاکستان اور افغانستان کے درمیان اختلافات حل کرانے کی پیشکش

تہران(نیوز ڈیسک) وزیر داخلہ محسن نقوی ایک روزہ دورے پر ایران پہنچ گئے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کا ایئر پورٹ پرتپاک استقبال کیا گیا، محسن نقوی کی ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات ہوئی، دوطرفہ تعلقات، سکیورٹی اور علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں ملکوں نے سکیورٹی اور سرحدی تعاون پر زور دیا۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ایران پاکستان اور افغانستان کے درمیان اختلافات کے حل کیلئے کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے، خطے میں امن کیلئے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی تہران میں ای سی او وزرائے داخلہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔