بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

گورنر سندھ نے زرعی آمدنی پر ٹیکس میں ریلیف دینے والا آرڈیننس جاری کر دیا

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے “سندھ ایگریکلچرل انکم ٹیکس ایکٹ 2025 (ترمیمی) آرڈیننس” جاری کر دیا ہے، جس کے تحت صوبے بھر کے کاشتکاروں کو زرعی آمدنی پر ٹیکس میں خاص ریلیف فراہم کیا جائے گا۔آرڈیننس کے مطابق زرعی انکم ٹیکس جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 نومبر 2025 مقرر کی گئی ہے۔گورنر سندھ نے کہا کہ اس اقدام سے صوبے میں زرعی ترقی کو فروغ ملے گا اور کاشتکار برادری کو مالی سہولت میسر آئے گی، جس سے وہ اپنی پیداوار اور کاروبار بہتر انداز میں چلا سکیں گے۔