بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مختلف وزارتوں ، ڈویژنز کےلئے18 پارلیمانی سیکرٹریز کا تقرر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہبازشریف نے مختلف وزارتوں ، ڈویژنز کےلئے پارلیمانی سیکرٹریز کا تقرر کردیا،18پارلیمانی سیکرٹریز کا تعلق حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں سے ہے ، وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارت پارلیمانی امور نے پارلیمانی سیکرٹریز کے تقرر کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ وزیراعظم نے جن ارکان کا تقرر کیا ہے ان میں ملک سہیل کمڑیال کو ہوابازی ،علی زاہد کو دفاع ،چودھری فقیر احمد کو اقتصادی امور ، چودھری حامد حمید کو توانائی پٹرولیم ، عرفان ڈوگر توانائی پاور، زیب جعفر ٹیکنیکل ایجوکیشن قومی ورثہ ،رانا ارادت شریف فنانس اینڈ ریونیو ،محمد سجاد داخلہ ،مہناز عزیز قانون وانصاف ،سعد وسیم پارلیمانی امور، چودھری خالد جاوید پلاننگ کمیشن اینڈ ڈویلپمنٹ ،کرن ڈار ریلوے ، عرفین خان مذہبی امور ،سید محمود شاہ ہائوسنگ اینڈ ورکس ،عصمت اللہ سیفران، شاہدہ اختر علی کمیونیکیشن ،ڈاکٹر شہبازبلوچ کو سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا محکمہ تفویض کیا گیا