بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فیس بک میں خاموشی سے ایک شاندار نیا فیچر شامل کر دیا گیا

فیس بک دنیا کے سب سے مقبول سوشل میڈیا پلیٹ فارمز میں سے ایک ہے، جس کے صارفین کی تعداد اربوں میں ہے۔ لیکن اتنے سارے فیچرز ہونے کی وجہ سے اکثر نئی اپ ڈیٹس کے بارے میں صارفین کو علم نہیں ہوتا، کیونکہ کمپنی اکثر اعلان نہیں کرتی۔
ایسا ہی ایک نیا فیچر فیس بک میں خاموشی سے شامل کر دیا گیا ہے، جو پوسٹس بنانے کے عمل کو مزید آسان اور دلچسپ بنائے گا۔
میٹا اب اپنی آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) کو ایپس کے مختلف حصوں میں استعمال کر رہا ہے۔ پہلے آپ میٹا AI کو اپنی مرضی کی تصاویر بنانے کے لیے فیس بک کے باہر یا دیگر طریقوں سے استعمال کر سکتے تھے، لیکن اب یہ سہولت براہ راست فیس بک پوسٹس میں بھی دستیاب ہو گئی ہے۔
نیا فیچر کیسے کام کرتا ہے؟
فیس بک کے “What’s on your mind پوسٹ باکس میں ایک نیا بٹن شامل کیا گیا ہے۔ یہ بٹن باکس کے نیچے دائیں جانب ایموجی فیس کے ساتھ موجود ہوگا۔
اس بٹن پر کلک کر کے آپ میٹا AI سے اپنی تحریری ہدایات کے مطابق تصاویر تیار کروا سکتے ہیں۔
AI آپ کو چار مختلف آپشنز دے گا، جن میں سے آپ اپنی پسندیدہ تصویر منتخب کر سکتے ہیں۔
بائیں جانب تصویر کو ایڈٹ کرنے کے لیے مختلف اختیارات بھی موجود ہیں۔
جب آپ تصویر سے مطمئن ہو جائیں، تو بس Doneپر کلک کریں اور اسے پوسٹ کر دیں۔
یہ فیچر فی الحال بتدریج متعارف کرایا جا رہا ہے، اس لیے ابھی تمام صارفین کے لیے دستیاب نہیں۔ لیکن توقع ہے کہ آنے والے چند دنوں یا ہفتوں میں یہ ہر صارف کے لیے فعال ہو جائے گا۔