بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی دو کارروائیاں، فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 18 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی(نیوز ڈیسک)بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی دو کارروائیاں، فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 18 دہشتگرد ہلاک کردئے گئےآئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں خفیہ اطلاعات پر مبنی دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران بھارتی پراکسی تنظیم فتنہ الہندستان سے تعلق رکھنے والے 18 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق 28 اور 29 اکتوبر کو چلتن پہاڑیوں، ضلع کوئٹہ میں خفیہ اطلاع پر ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن (IBO) کیا گیا۔ دورانِ کارروائی سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو گھیرے میں لے کر بھرپور جوابی کارروائی کی، جس کے نتیجے میں 14 بھارتی سرپرستی یافتہ دہشتگرد جہنم واصل ہوئے۔اسی طرح ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن بولیدہ، ضلع کیچ کے علاقے میں کیا گیا، جہاں دہشتگردوں کے ایک خفیہ ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا۔ اس کارروائی میں 4 دہشتگرد مارے گئے۔ہلاک دہشتگرد مختلف دہشتگردانہ کارروائیوں، بم دھماکوں اور امن دشمن سرگرمیوں میں ملوث رہے۔ آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا۔علاقے میں کلیئرنس اور سرچ آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ دہشتگرد کو پکڑا جا سکے۔سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے وفاقی ایپکس کمیٹی برائے نیشنل ایکشن پلان کے تحت منظور شدہ وژن “عزمِ استحکام” کے تحت ملک بھر سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گے۔