بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جماعت اسلامی کا کے الیکٹرک ہیڈ آفس پر علامتی دھرنا ختم

کراچی(نیوز ڈیسک)جماعت اسلامی کا کراچی میں لوڈشیڈنگ کے خلاف کے الیکٹرک ہیڈ آفس پر علامتی دھرنا ختم ہوگیا۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ 3 دن میں لوڈشیڈنگ ختم نہ ہوئی تو شارع فیصل بند کردیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی نے اس سال 42 فیصد ٹیکس زیادہ دیا ہے، یہ شہر ملکی معیشت چلا رہا ہے لیکن اسے پانی، بجلی اور گیس سے محروم کردیا گیا۔

جماعت اسلامی کے تحت گزشتہ روز احتجاجی دھرنے میں شہر بھر سے بجلی سے محروم اور کے الیکٹرک کے ستائے شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور اپنے شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔

دوسری جانب مختلف علاقوں میں کے الیکٹرک کی جانب سے غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف شہریوں کا احتجاج پانچویں روز بھی جاری رہا جس کے باعث شہر کی اہم شاہراہوں پر بدترین ٹریفک جام رہا۔

واضح رہے کہ کراچی میں اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ کئی دنوں سے جاری ہے جس کے باعث متعدد علاقوں میں پانی کی قلت بھی پیدا ہوگئی ہے۔