یوٹیوب نے ایک جدید آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) فیچر متعارف کرایا ہے جو کم معیار یا پرانی ویڈیوز کو بہتر بنانے میں مدد کرے گا۔
نئے فیچر “سپر ریزولوشن” کی بدولت صارفین کو اپنے ویڈیوز دوبارہ اپ لوڈ کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ یہ خودکار نظام کم ریزولوشن ویڈیوز کو زیادہ شفاف اور دیکھنے میں بہتر بناتا ہے۔
رپورٹس کے مطابق، یہ فیچر 1080p سے کم ریزولوشن والی ویڈیوز کو ایچ ڈی معیار تک بہتر بنا سکتا ہے، جبکہ مستقبل میں 4K سپورٹ بھی دستیاب ہوگی۔
فیچر کو صارفین خود فعال کریں گے تاکہ وہ اپنے مواد پر مکمل کنٹرول رکھ سکیں۔ جو ویڈیوز بہتر کی جائیں گی، وہ “سپر ریزولوشن” کے لیبل کے ساتھ سیٹنگز مینیو میں دکھائی دیں گی۔
یوٹیوب کے مطابق، یہ فیچر صارفین کے ویڈیو دیکھنے کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے جدید AI ٹولز میں سے ایک اہم اضافہ ہے، اور مستقبل میں یہ پرانی اور کم معیار ویڈیوز کو تقریباً نئی جیسا معیار فراہم کرے گا۔









