بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سب کو متحد ہونا ہوگا، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی ایک عفریت کی مانند ہے اور اس کے خاتمے کے لیے ملک کے ہر شہری کو متحد ہونا ہوگا۔ چترال میں دانش اسکول کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ وفاق خیبر پختونخوا کے ساتھ مل کر صوبے میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ہر ممکن تعاون کرے گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں امن، اتحاد اور قومی ہم آہنگی کے ذریعے سیاست کرنی چاہیے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جب سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ منتخب کیا گیا تو انہوں نے انہیں فون کر کے مبارکباد دی اور صوبے کی ترقی و خوشحالی کے لیے وفاق کی مکمل حمایت کی پیشکش کی۔
شہباز شریف نے یاد دہانی کرائی کہ رواں برس مئی میں چار روزہ جنگ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دی، اور افواج پاکستان کی بہادری اور مہارتیں قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے خیبر پختونخوا اور چترال کے عوام کی حب الوطنی کی بھی تعریف کی۔