بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 تازہ ترین

صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر وزیراعظم کا پیغام

صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج کا دن ہمیں اس حقیقت کی یاد دہانی کراتا ہے کہ آزاد، باخبر اور ذمہ دار صحافت کسی بھی جمہوری معاشرے کی بنیاد ہے۔

اپنے ایک جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ۔ صحافی حقائق تک عوام کی رسائی کو ممکن بناتے ہیں اور سچائی کے علمبردار ہوتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اپنے پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی کے دوران ان کے خلاف تشدد، دھمکی یا انتقام پر مبنی جرائم دراصل آزادی اظہار پر حملہ ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ میں اس موقع پر اُن تمام صحافیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے حق و سچ کی خاطر مشکلات برداشت کیں، اور اُن اہلِ قلم و میڈیا ورکرز کے اہلِ خانہ سے اظہارِ یکجہتی کرتا ہوں جنہوں نے اپنے پیاروں کو فرضِ منصبی کے دوران کھو دیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ حکومتِ پاکستان آزادیِ صحافت کے تحفظ اور صحافیوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔ ہم ایسے تمام اقدامات کریں گے جن سے صحافیوں کے خلاف جرائم کی موثر تفتیش، انصاف کی فراہمی، اور ان جرائم کے مرتکبین کے خلاف قانونی کارروائی یقینی بنائی جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ میں بین الاقوامی برادری، میڈیا اداروں اور سول سوسائٹی سے بھی اپیل کرتا ہوں کہ وہ صحافیوں کے تحفظ اور اظہارِ رائے کی آزادی کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کریں، آزاد صحافت ایک مضبوط، شفاف اور جمہوری پاکستان کی ضمانت ہے۔

تازہ ترین
خواتین کی شمولیت کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی: صدر، وزیراعظم
بیڈ ویٹ، 10 سالہ گھریلو ملازم پر بدترین تشدد، مالک گرفتار
باجوڑ، خفیہ اطلاعات پر آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 13دہشتگرد ہلاک
لیاری گینگ وار کے 2 ملزمان سے 11 کروڑ کی منشیات برآمد
خواتین کارکنان کو چن چن کر ٹارگٹ کیا جا رہا ہے، سلمان اکرم راجہ
اسلام آباد: دفعہ 144، عورت مارچ کی 11 خواتین، 3 مرد گرفتار
پیٹرول مہنگا، سہیل آفریدی کابائیک رائڈرز کیلئے 2200 روپے امداد کا اعلان
فتنہ الخوارج یہاں کلاشنکوف و دہشتگردی لیکر آئے، خالد مقبول حیدرآباد(نیوزڈیسک)ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ جن لوگوں نے سیاست کو مقصد سمجھ لیا ہے یہ انکی رخصت کا وقت ہے۔ حیدر آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہمیں اپنے اندر اتحاد رکھ کر ہر پڑوسی رشتہ دار کا خیال رکھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مشرقی سرحدوں کے ساتھ مغربی سرحدیں بھی حالت جنگ میں ہیں، جن کی مہمان نوازی 40 سال کی وہ یہاں کلاشنکوف اور دہشتگردی لے کر آئے۔ خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ جب انہیں حکومت ملی تو وہ دہشت گردوں کے ساتھ مل گئے، ایم کیو ایم نے ہمیشہ ایسے دہشت گردوں کی سرکوبی کی بات کی ہے۔