اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سپریم کورٹ کی کینٹین میں سلینڈر کے باعث دھماکے سے متعدد افراد زخمی ہو گئے۔
دھماکے کے باعث زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم بھی سپریم کورٹ پہنچ گئی ہے۔
دھماکا اے سی گیس پلانٹ کی مرمت کے دوران ہوا، دھماکے کی آواز زور دار تھی، عمارتیں لرز اٹھیں اور چھتیں متاثر ہوئی ہیں۔
ددھماکے کی آواز سن کر وکلاء اور ملازمین سپریم کورٹ کی عمارت سے باہر آگئے۔کینٹین سپریم کورٹ کے بیسمنٹ میں ہے جہاں پر ملازمین کام کر رہے تھے۔
❗🔥سپریم کورٹ میں کی بیسمینٹ میں سلنڈر پھٹنے سے زور دار دھماکہ
دھماکہ سے سپریم کورٹ کی عمارت لرز گئی
دھماکہ سے 4 افراد زخمی
سپریم کورٹ بیسمنٹ کینٹین میں دھماکہ ہوا
دھماکہ کے بعد وکلا سپریم کورٹ سٹاف سب باہر کھلی جگہ نکل آئے
زوردار آواز سے سائلین اور وکلاء میں خوف و حراس pic.twitter.com/ZxbwgCqwgt— Aitzaz Baloch (@aitzazbaloch904) November 4, 2025

      
	







