نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نےاسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس دور میں جدید علوم کا حصول ناگزیر ہو چکا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی کی تیز رفتار ترقی کے ساتھ ہم نے بھی نمایاں پیش رفت کی ہے اور یہ سلسلہ جاری ہے۔ اسحاق ڈار نے بتایا کہ ملک ڈیجیٹائزیشن کی راہ پر گامزن ہے، اور یہ سفر مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے دور میں شروع ہوا جب نواز شریف کی قیادت میں فور جی ٹیکنالوجی متعارف کرائی گئی۔
اسحاق ڈار نے اس بات پر زور دیا کہ انسانیت کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اور بھرپور کوششیں کرنا ہوں گی۔
غزہ کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ گزشتہ ماہ غزہ امن معاہدے پر دستخط ہو چکے ہیں، جن پر ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودگی میں اتفاق ہوا تھا، اب اسرائیل کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس معاہدے پر مکمل عمل کرے۔

      
	







