کراچی (نیوز ڈیسک)کے علاقے گلبرک میں واقع ایک گھر سے میاں بیوی کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔پولیس حکام کے مطابق شوہر نے بیوی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کی ہے، ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ گھریلو تنازع کے باعث پیش آیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ شوہر نے مبینہ طور پر بیوی کو چاقو کے وار کر کے قتل کیا، بیوی کو قتل کرنے کے بعد شوہر نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی۔
پولیس نے مزید بتایا ہے کہ واقعے کے وقت گھر کا مرکزی دروازہ اندر سے بند تھا، پولیس نے لاشیں اسپتال منتقل کر دی ہیں۔
پولیس حکام مطابق ہلاک ہونے والے میاں بیوی کا آبائی تعلق بہاولپور سے ہے، کیس کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔









