بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 تازہ ترین

حکومت نے 24 سرکاری ادارے بیچنے کا فیصلہ کیا ہے: وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت نے 24 سرکاری ادارے بیچنے کا فیصلہ کیا ہے، پی آئی اے کی نجکاری اس سال سے پہلے مکمل ہو جائے گی۔

کراچی میں فیوچر سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ معیشت میں نجی شعبے کا کردار نہایت اہم ہے اور پاکستان کی معیشت درست سمت میں گامزن ہے، پیداوار پر مبنی معاشی ترقی ہی پائیدار ترقی کا واحد راستہ ہے، پاکستان کے میکرو اکنامک استحکام کو عالمی سطح پر بھی سراہا گیا ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ عالمی ریٹنگ ایجنسی نے بھی پاکستان کی معاشی بہتری کا اعتراف کیا ہے، دنیا بھر میں معاشی نظام بہتری کی جانب بڑھ رہا ہے اور کئی ممالک اپنے معاشی ڈھانچے میں اصلاحات لا رہے ہیں۔

وزیر خزانہ کے مطابق پاکستان میں کارپوریٹ منافع میں 9 فیصد اضافہ ہوا ہے، حکومت عالمی سفارتی کامیابیوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے ایک مضبوط ایکو سسٹم فراہم کرتی رہے گی۔

محمد اورنگزیب نے بتایا کہ گوگل پاکستان کو ایکسپورٹ حب بنانے کا منصوبہ رکھتا ہے، جب کہ حکومت کا فوکس آئی ٹی اور میری ٹائم سیکٹر پر ہوگا تاکہ پائیدار اقتصادی ترقی کے مواقع بڑھائے جا سکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو برآمدات کا مرکز بنانا ہے، پائیدار معاشی ترقی کیلئے ڈھانچہ جاتی اصلاحات ناگزیر ہیں، ڈیجیٹلائزیشن سے معیشت میں شفافیت آئے گی، قومی آمدن بڑھانے کے لیے ٹیکس نیٹ بڑھایا ہے، 9 لاکھ نئے فائلرز کا اضافہ ہوا ہے، مصر نے ایف بی آر اصلاحات سے سیکھنے کی درخواست کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، اے آئی پر مبنی ترقی کے لئے ایکو سسٹم تشکیل دینا ہوگا، بلیو اکانومی کے فروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

تازہ ترین
خواتین کی شمولیت کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی: صدر، وزیراعظم
بیڈ ویٹ، 10 سالہ گھریلو ملازم پر بدترین تشدد، مالک گرفتار
باجوڑ، خفیہ اطلاعات پر آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 13دہشتگرد ہلاک
لیاری گینگ وار کے 2 ملزمان سے 11 کروڑ کی منشیات برآمد
خواتین کارکنان کو چن چن کر ٹارگٹ کیا جا رہا ہے، سلمان اکرم راجہ
اسلام آباد: دفعہ 144، عورت مارچ کی 11 خواتین، 3 مرد گرفتار
پیٹرول مہنگا، سہیل آفریدی کابائیک رائڈرز کیلئے 2200 روپے امداد کا اعلان
فتنہ الخوارج یہاں کلاشنکوف و دہشتگردی لیکر آئے، خالد مقبول حیدرآباد(نیوزڈیسک)ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ جن لوگوں نے سیاست کو مقصد سمجھ لیا ہے یہ انکی رخصت کا وقت ہے۔ حیدر آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہمیں اپنے اندر اتحاد رکھ کر ہر پڑوسی رشتہ دار کا خیال رکھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مشرقی سرحدوں کے ساتھ مغربی سرحدیں بھی حالت جنگ میں ہیں، جن کی مہمان نوازی 40 سال کی وہ یہاں کلاشنکوف اور دہشتگردی لے کر آئے۔ خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ جب انہیں حکومت ملی تو وہ دہشت گردوں کے ساتھ مل گئے، ایم کیو ایم نے ہمیشہ ایسے دہشت گردوں کی سرکوبی کی بات کی ہے۔