اسلام آباد(نیوز ڈیسک )فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے مینول ٹیکس فائلرز کے لیے ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں 30 نومبر 2025 تک توسیع کر دی۔
ڈان نیوز کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آن لائن ریٹرن فائلنگ کے لیے مینول ٹیکس دہندگان کو خصوصی سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ انہیں ڈیجیٹل سسٹم سے منسلک کیا جاسکے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان بھر میں ٹیکس سسٹم کی مکمل ڈیجیٹلائزیشن کے تحت تمام ٹیکس دفاتر میں خصوصی سیل قائم کیے جائیں گے، جو مینول ریٹرن فائلرز کو معاونت فراہم کریں گے۔
مزید کہا گیا کہ ایف بی آر کے فیلڈ دفاتر میں یہ تمام سہولیات مفت فراہم کی جائیں گی، جبکہ ٹیکس دہندگان کو مکمل رہنمائی اور تکنیکی مدد بھی دی جائے گی۔









