بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

میرے لباس کے مختصر ہونے کی ذمہ دار  پاکستانی قوم ہے ، سامعہ حجاب

 

دبئی (ویب ڈیسک )سوشل میڈیا اسٹار سامعہ حجاب نے حیران کن الزام عائد کیا ہے کہ پاکستانی عوام کی سوچ کی وجہ سے دن بہ دن ان کا لباس مختصر ہوتا جا رہا ہے، ان کے کپڑے چھوٹے ہونے میں قوم کا قصور ہے۔

سامعہ حجاب کی وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں انہیں قوم سے شکایت کرتے دیکھا اور سنا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں وہ یہ شکوہ بھی کرتی نظر آئیں کہ قوم نے ان کے ساتھ اچھا نہیں کیا، انہیں ملک سے باہر ٹھوکریں کھانے پر مجبور کردیا جب کہ انہوں نے حکومت اور عوام کے ایک ہی ذہنیت اور ملے ہونے کا دعویٰ بھی کیا۔

سامعہ حجاب کا مختصر ویڈیو میں کہنا تھا کہ وہ تو عورت ہیں لیکن پاکستانیوں نے یوٹیوبر رجب بٹ کے ساتھ بھی ایسا ہی کیا، وہ ملک سے بھاگا ہوا ہے۔

انہوں نے جذباتی انداز میں شکوہ کیا کہ حکومت اور معاشرہ ملا ہوا ہے، اندر سے سب ایک ہی ہیں، آپس میں ملے ہوئے ہیں، حکومت اور قوم نے ان سمیت رجب بٹ کے ساتھ بھی اچھا نہیں کیا۔

ٹک ٹاکر نے بتایا کہ وہ ملک سے باہر ہیں اور ایک سے دوسرے ملک بھاگ رہی ہیں، اپنی ماں سے دور ہیں، ان کی طرح رجب بٹ بھی ایسے ہی بھاگ رہا ہے۔

انہوں نے حیران کن الزام عائد کیا کہ اگر ان کا لباس دن بہ دن مختصر ہوتا جا رہا ہے تو اس میں ان کا نہیں بلکہ پاکستانی قوم کا قصور ہے۔ ؎ سامعہ حجاب کا کہنا تھا کہ قوم کی چھوٹی سوچ کی وجہ سے ان کے کپڑے دن بہ دن چھوٹے ہوتے جا رہے ہیں۔

سامعہ حجاب ان دنوں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی میں ہیں، جہاں سے انہوں نے ویڈیوز اور تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں جب کہ انہوں نے اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کو پرائیویٹ بھی کردیا ہے۔