بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی نے جس امریکی اہلکار پر دھمکی کا الزام لگایا اسی کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے مبینہ طور پر جس امریکی اہلکار پر عمران خان کی حکومت کو دھمکی دینے کا الزام لگایا تھا اُسی کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھا دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی کے سیکرٹری اوورسیز چیپٹر ڈاکٹر عبداللہ ریار نے مبینہ طور پر نائب امریکی وزیر خارجہ ڈونلڈ لُو سے رابطہ کر کے کہا ہے کہ ماضی بُھلائیں اور آگے بڑھیں۔
خیال رہے کہ ڈونلڈ لُو وہی نائب امریکی وزیر خارجہ ہیں جن پر عمران خان پاکستان کو دھمکی دینے کا الزام لگاتے رہے ہیں۔
4 اپریل 2022 کو بنی گالہ میں تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں عمران خان نے کہا تھا کہ امریکا کے جس نمائندے نے دھمکی آمیز الفاظ استعمال کیے اس کا نام ڈونلڈ لو ہے۔