بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کراچی: ایل پی جی سے بھرے ٹرک اور مسافر کوچ میں تصادم، 7 افراد زندہ جل گئے

کراچی: (نیوزڈیسک) بلوچستان مکران کوسٹل ہائی وے کنڈ ملیر نلی اترائی کے قریب کوچ اور ایل پی جی گیس کے ٹرک میں تصادم ہوگیا۔

حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، حادثے کی اطلاع پر فوری طور پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، مقامی افراد کی بڑی تعداد بھی آگئی، حادثے میں 7 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے، حادثے کے باعث کوچ کو آگ لگ گئی جس کے شعلے دور دور تک دکھائے دینے لگے۔

امدادی ٹیمیوں نے لاشوں کو سراب گوٹھ کے ایدھی سرد خانے میں منتقل کر دیا، پولیس نے بھی حادثے کی تحقیقات شروع کر دی۔