بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہوگیا

کراچی (نیوز ڈیسک )ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 600 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 23 ڈالر بڑھ کر 1811 ڈالر فی اونس ہے۔
اُدھر ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت 600 روپے اضافے سے ایک لاکھ 41 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے۔
10 گرام سونے کی قیمت 515 روپے اضافے سے ایک لاکھ 21 ہزار 485 روپے ہوگئی ہے۔