بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ہم ضمنی انتخاب میں 15سے 16 نشستیں جیتیں گے،وزیرداخلہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز17اور22جولائی کو بھی سرخرو ہوں گے،رن آف الیکشن میں حاصل کردہ ووٹ سے 25ووٹ مائنس ہوں گے،رن آف الیکشن ہوتا ہے تو بات ختم ہوگئی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ یہ چاہتے تھے حمزہ کو وزیراعلیٰ کے عہدے سے ہٹایا جائے ،ان کا آپس میں اختلاف تھا ،بری طرح ناکام ہوئے۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی کا ریکارڈ پچھلے چار سال میں ٹوٹا ہے ،کیا پچھلے چار سال کے بھی ہم ذمہ دار ہیں؟۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ جو توشہ خانے پر ہاتھ صاف کرے اس سے ملکی خزانہ کیسے محفوظ رہ سکتا ہے،اربوں روپے کی پراپرٹی فرح شہزادی کے نام پر نکلی ہے،یہ ساڑھے تین سال مسلط رہے تو ملک کا یہ ہی حال ہونا تھا۔ایک سوال کے جواب میں وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم ضمنی انتخاب میں 15سے 16 نشستیں جیتیں گے۔انہوں نے کہا کہ بدمعاشی کے ساتھ ان کے بینر نہیں لگیں گے،کیا انہوں نے فیس جمع کرا کے بینر لگا ئے تھے۔