اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عوام اداروں کو پیغام دے رہے ہیں کہ ملک کو ان چوروں سے بچالو کہیں گیم ہاتھ سے نکل نہ جائے۔
اسلام آباد کے پریڈ گراونڈ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا امپورٹڈ حکومت والوں کان کھول کر سن لو میرا جینا مرنا پاکستان میں ہے، میر جعفر اور میر صادق نے منتخب حکومت کو سازش کے تحت ہٹایا۔
انہوں نے کہا امپورٹڈحکومت کی کوشش ہے ہم فوج، عدلیہ کےسامنے کھڑے ہوں، میری جدوجہد امپورٹڈ حکومت کیخلاف تھی، اس دن انتشارہونا تھا پولیس، رینجرزکیخلاف عوام نے کھڑے ہونا تھا، 25 مئی کو فیصلہ کیا تھا دھرنا نہیں دیںگے، پتا تھاعوام کےسمندرنےآنا ہے۔
پریڈ گراؤنڈ جلسے کے دوران عمران خان کے سیاسی اور کرکٹ کیرئیر پر ایک دستاویزی فلم دکھائی گئی جبکہ ملک کے مختلف شہروں میں بڑی سکرینیں نصب کرنے اور خطاب دکھانے کے بھی انتظامات کیے گئے۔
اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے مہنگائی، سیاسی عدم استحکام، بے تحاشا لوڈ شیڈنگ اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاجی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ اسلام آباد اور راولپنڈی کی تاریخ میں عوام کا ایسا سمندر کبھی نہیں دیکھا، مجھے پتہ تھا لوگوں میں اپنی پولیس اور رینجرز کیخلاف غصہ تھا، مجھے پتہ تھا اس دن شام کو بھی یوں ہی عوام کا سمندر آنا تھا، عورتوں اور بچوں پر جس طرح ظلم ہو امعلوم تھا انتشار پھیلے گا، میں نے فیصلہ کیا قوم بھی میری ہے اور پولیس و رینجرز بھی میری ہے، میں انتشار نہیں پھیلانا چاہتا تھا۔
اداروں کو پیغام ہے، چوروں سے ملک کو بچالو کہیں گیم ہاتھ سے نہ نکل جائے، عمران خان








