بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیر اعلی پنجاب کا عوام اور تاجر برادری کے لئے بڑی عید کا بڑا تحفہ

لاہور(نیوز ڈیسک )وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف کا عوام اور تاجر برادری کے لئے بڑی عید کا بڑا تحفہ ، پنجاب بھر کی مارکیٹوں اور بازاروں کو 9 بجے رات بند کرنے کی پابندی چاند رات تک ختم کر دی ہے،فیصلے کا اطلاق پنجاب بھر میں آج سے ہو گا۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ چاند رات تک مارکیٹوں اور بازاروں کے لئے رات 9 بجے بند کی پابندی کا اطلاق نہیں ہو گا،پنجاب حکومت نے یہ فیصلہ تاجر برادری اور عوام کی سہولت کیلئے کیا ہے، کاروبار اور شاپنگ میں آسانیاں پیدا ہوں گی۔