بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فضل الرحمن پر تنقید سورج پر تھوکنے کی مترادف ہے، حافظ حمد اللہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ آپ کی گندی زبان سے مولانا فضل الرحمن پر تنقید سورج پر تھوکنے کی مترادف ہے۔پریڈ گراونڈ میں عمران خان کے خطاب پر ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی آپ کے چیخیں بتارہی ہیں کہ کرسی اقتدار کے نشے کا زخم کتنا گہرا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران نیازی اپنی چار سالہ حکومتی کارکردگی قوم کو بتائیں اور فرح گوگی کے حوالے اربوں کی مبینہ کرپشن اور چوری کاجواب دے۔
حافظ حمداللہ کا کہنا تھا کہ عمران نیازی ہاتھ میں تسبیح زبان پر ایاک نعبد و ایاک نستعین ہے، دعویٰ ریاست مدینہ کا مگر کام چوری وہ بھی توشہ خانہ سے؟
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آپ کی گندی زبان سے مولانا فضل الرحمن پر تنقید سورج پر تھوکنے کی مترادف ہے، جارج بش کی کامیابی پر دورکعت نفل نماز پڑھنے والا نیازی امریکہ دشمنی کا بھاشن جھاڑ رہا ہے، ٹرمپ کے کہنے پر کشمیر نریندر مودی کو تم حوالے کرے کلبھوشن کو این آر او تم دے۔
ترجمان پی ڈی ایم نے کہا کہ سی پیک پر عملاً کام امریکہ کے کہنے پر تم نے روک دیئے، یو این سیکورٹی کونسل میں بھارت کو ووٹ تم نے دیئے، جو غلامی امریکہ کی تم نے کی کسی جمہوری حکومت میں اس کی مثال نہیں ملتی۔
حافظ حمداللہ نے یہ بھی کہا کہ قوم آپ کے جھوٹ کو جان چکی ہے تم قوم کو بے وقوف نہیں بناسکتے، تم حضرت عمر کے کرتے اور چادر کی مثالیں سناتے رہے لیکن خود قومی خزانے سے کروڑوں کی گھڑیاں اڑاتے رہے۔
ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ کا مزید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن پر تنقید سے پہلے قوم کو بتادے آپ کے بچے کہاں ہے؟ کس کی تربیت میں ہیں اور کہاں پڑھتے ہیں؟ مولانا فضل الرحمن کی زندگی کھلی کتاب ہے ان کے بچے بھی یہاں ہے اور پڑھتے بھی یہاں ہے، مسلمان گھرانے میں ان کی تربیت ہورہی ہے۔