ریاض (ویب ڈیسک) ڈبلیو ٹی اے فائنل میں عالمی نمبر ایک آرینا سبالینکا کو اپ سیٹ شکست ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق قازقستان کی ریباکینا نے 3-6 اور 6-7 سے یو ایس اوپن چیمپئن آرینا سبالنکا کو شکست دے کر تاریخ رقم کی۔
ریباکینا ویمنز ٹینس میں سب سے زیادہ انعامی رقم 3.98 ملین پاؤنڈز جیتنے والی کھلاڑی بن گئیں۔آرینا سبالینکا کو یو ایس اوپن ٹائٹل جیتنے کے ساتھ 3.74 ملین پاؤنڈز ملے تھے۔









