بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

محکمہ داخلہ پنجاب کی دفعہ144کےنفاذ میں15نومبر تک توسیع

لاہور:(نیوزڈیسک) محکمہ داخلہ پنجاب نےصوبہ بھرمیں دفعہ144کےنفاذمیں7روزکی توسیع کر دی، 15نومبرتک دفعہ 144 کے نفاذمیں توسیع کانوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے ترجمان کے مطابق صوبے میں ہرقسم کے احتجاج، جلسے،جلوس،ریلیوں، دھرنوں، اجتماع اور ایسی تمام سرگرمیوں پرپابندی برقرار ہے، دفعہ144 کے تحت4 یا زائد افراد کےعوامی مقامات پر جمع ہونے پر مکمل پابندی ہوگی۔

ترجمان نے بتایا کہ پنجاب بھرمیں ہرقسم کےاسلحہ کی نمائش پرمکمل پابندی عائدکی گئی ہے، دفعہ 144کے تحت لاؤڈ سپیکر کے استعمال پر بھی مکمل پابندی ہے، پنجاب بھرمیں اشتعال انگیز، نفرت آمیز یا فرقہ وارانہ مواد کی اشاعت و تقسیم پر مکمل پابندی ہے، توسیع کا فیصلہ امن وامان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے کیا گیا۔

اِسی طرح حکومت پنجاب نےدہشت گردی اور امن عامہ کے خدشات کے پیش نظر احکامات جاری کیے، پابندی کا اطلاق شادی کی تقریبات، جنازہ اور تدفین پر نہیں ہو گا، سرکاری فرائض کی انجام دہی پر موجود افسران و اہلکار اور عدالتیں پابندی سے مستثنیٰ ہیں، لاؤڈ سپیکر صرف اذان اور جمعہ کے خطبہ کیلئےاستعمال کیےجا سکتےہیں۔

دوسری جانب سکیورٹی خطرات کے پیش نظر عوامی جلوس ودھرنا دہشت گردوں کیلئےسافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے، شرپسند عناصر عوامی احتجاج کا فائدہ اٹھا کر اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کیلئے ریاست مخالف سرگرمیاں کر سکتے ہیں۔