بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بوئنگ 777 ,3دن پہلے لگائی ونڈ اسکرین 34 ہزار فٹ کی بلندی پرپھر ٹوٹ گئی

 

جدہ (ویب ڈیسک)قومی ایئرلائن کے بوئنگ 777 طیارے کی ونڈ شیلڈ ایک بار پھر ٹوٹ گئی جس کے بعد طیارے کو جدہ ایئرپورٹ پر گراؤنڈ کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی ائیر لائن کے بوئنگ 777 طیارے کی ونڈ شیلڈ ایک بار پھر ٹوٹ گئی۔ ونڈ شیلڈ ٹوٹنے کے بعد بوئنگ 777 طیارے کو جدہ ائیرپورٹ پر گراؤنڈ کردیا گیا۔

بوئنگ 777 کی ونڈ شیلڈ پہلی مرتبہ جمعرات کو 34 ہزار فٹ کی بلندی پر ٹوٹی تھی، جبکہ اس سے قبل تین دن پہلے ہی ونڈ اسکرین لگائی تھی گئی۔

ونڈ شیلڈ کی اندرونی اور بیرونی دونوں پرتیں چٹخ گئیں۔ ذرائع کے مطابق متاثرہ طیارے میں نئی ونڈ شیلڈ کی بجائے ایک گراؤنڈ طیارے پر لگی پرانی ونڈ شیلڈ نکال کر لگائی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق طیاروں کی بدحالی اور اسپیئر پارٹس نہ ہونے سے متعلق انجینئرز کے خدشات درست ثابت ہو رہے ہیں۔