وزیر دفاع خواجہ آصف نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 27ویں آئینی ترمیم کے تمام معاملات مکمل ہیں اور امید ہے کہ آج ہی سینیٹ سے ترمیم پاس ہو جائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ عرفان صدیقی صاحب بیمار ہیں اور اس اجلاس میں شریک نہیں ہو سکتے۔
اسلام آباد:وفاقی وزیر خواجہ آصف کی پارلیمنٹ ہاوس میں میڈیا سے گفتگو
عرفان صدیقی صاحب بیمار ہیں وہ نہیں آسکتے
ترمیم کے حوالے سے تمام چیزیں مکمل ہیں
اللہ کرے آج ہی سینیٹ سے ترمیم پاس ہوجائے گی@AmirSaeedAbbasi pic.twitter.com/Yl3z6uXBBD— Media Talk (@mediatalk922) November 10, 2025
صحافی کے سوال پر کہ آیا یہ ترمیم عوام کے حق میں بھی ہوگی، خواجہ آصف نے جواب دیا کہ اگر کوئی تجویز ہے تو وہ بتائیں، ہم اسے منظور کرنے کے لیے تیار ہیں۔









